محرم، فلاحی تنظیموں نے سبیلیں لگائیں

Sabeel

Sabeel

راولپنڈی (جیوڈیسک) عاشورہ محرم کے جلوسوں کے راستوں پر ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے، کنٹونمنٹ بورڈ اور انتظامیہ کی اجازت سے مختلف سماجی وفلاحی تنظیموں نے پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائیں۔

نذرونیاز اور لنگر بھی تقسیم کئے گئے۔ آج دسویں محرم کے مرکزی جلوس کے راستوں پر سبیلیں اور لنگر کا انتظام ہوگا تاہم ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر جلوس کے راستے پر کسی کو سبیل یا لنگر تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔