ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل کے ہمراہ یونین کونسل نمبر 2 میں ایم اپی اے فنڈ سے زیر تعمیر ہونے والے اسکول کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
کراچی : ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل کے ہمراہ یونین کونسل نمبر 2 میں ایم اپی اے فنڈ سے زیر تعمیر ہونے والے اسکول کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ااور اس کا افتتاح جلد کیا جائیگا اس موقع پر ڈپٹی ٹائون آفیسر عمران مغل اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ درسگاہوںکو ترقی دینے اور طالب علموں کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور کوشش کی جائیگی کہ کورنگی کے تمام تعلیمی اداروں کا معیار بہتر ہو اور امیر وغریب کے لئے یکساں تعلیمی معیار کے ذریعے ہی تعلیمی نظام میں اصلاحات لاکر نہ صرف تعلیمی معیار بلکہ درسگاہوں کو اعلیٰ معیاری درسگاہ بنا یاجائے گا۔
تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منز لوں کو عبور کر سکتی ہیں موجودہ دور کا تقا ضا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی دنیا میں اپنا مقام حاصل کیا جائے معیاری تعلیم ہی ملکی خوشحالی کا ضامن ہے تعلیم کے معیار کو پروان چڑھانے ،تعلیمی اصلاحات اور معیاری طالب علم کو سہولت کی فراہمی ٹائون انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تو وہ ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ملک و قوم کی ترقی میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کیلئے اپنے ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہوگا اور تعلیم عام کرنا ہوگی کیونکہ طالب علم مستقبل کا سرمایہ ہوتے ہیں ملک میں جاگیر درانہ اور وڈیرانہ نظام کا خاتمہ نوجوانوں کو علم کے زیور آراستہ کر کے ہی پوارا کیا جاسکتاہے۔
حکومت یقینا معاشرے میں ان کو بہترمستقبل فراہم کرنے کیلئے تعلیم کی بنیادی سہولتوں فراہم کرنے کی کوشش کرر ہی ہے تاکہ مستقبل میں آج کے بچے مکمل شخصیت بن کر سامنے آئیں اور ملک و قوم کی بہتر طور پر خدمت کرسکیں۔