گوجرانوالہ (خصو صی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ و ڈی سی او گوجرانوالہ عظمت محمود نے ایجو کیشن بورڈ گوجر انوالہ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سیپلیمنٹری امتحانات برائے سال 2014 کے انعقاد جوکہ 25ـ اکتوبر سے شروع ہو کر24 نومبر تک جاری رہیں گے کے موقع پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت احکامات جاری کئے ہیں
ماسوائے ایجو کیشن بورڈ کے باقاعدہ امتحانی رول نمبر سلپ کے حامل امیدواروں اور سپروائزری سٹاف کے کو ئی بھی شخص ضابطہ فوجدار ی کے تحت امتحانی حدود کے 100 گزکے فاصلہ تک اندر داخل نہیں ہو سکے گا اورنہ ہی کسی کو کتاب، گائیڈ یا امتحانی پرچہ سے متعلق حل شدہ مواد کے کسی کو امتحانی حدودکے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گیـ یہ احکامات امتحانات کے آغاز سے شروع ہر کر اختتام پذیر ہونے تک نافذالعمل رہیں گےـ