کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کا صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ اور سوئپنگ اسٹاف کی حاضری چیک کرنے کے لئے صبح 6بجے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ افسران و عملے کو صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا نے اور عملے کی 100 %حاضری کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صفائی و ستھرائی کے حوالے سے غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی عدم فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ در کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاکر انہیں ذمہ داری سے سبکدوش کردیا جائے گا ۔اس موقع پر سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور تمام زونز کے فوکل پرسن بھی موجود تھے۔
ضلع کورنگی کے مختلف زونز میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنا یا جائے گا افسران و عملے کو ہدایت کی کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہم عوام کے دہلیز تک پہنچا نے کے لئے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے عوام سے اپیل کی ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں صاف ستھرا سرسبز و صحت مند ماحول کے قیام کے لئے ہمراہ ساتھ دیں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مثالی ضلع بنا یا جاسکے۔