ایڈمنسٹریٹر غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کا چارج سنبھال لیا

کراچی: ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی میں ایڈمنسٹریٹر غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے چارج سنبھال کر لانڈھی ،کورنگی اور شاہ فیصل زون کے افسران سے ملاقات کی اور بلدیہ کورنگی میں عوام کو صاف ستھرا ماحول کے ساتھ لوگوں کے مسائل فوری حل کیلئے دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر لانڈھی زون کے پریم چند ،ارشاد آرائیں، ایاز محمد خان ،کورنگی زون کے مبین احمد صدیقی، خالد نفیس، محمد احمد نقوی اور شاہ فیصل زون کے اسلم پرویز ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سپرٹنڈنگ انجینئر محمد ذاہد، انفارمیشن آفیسر محمد ارشد ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طاہر اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عبدالکریم اور دیگر موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے افسران سے کہا کہ باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مرکز شکایات کو فعال بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی ٹیم ورک اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا یا جائے گا۔