ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم کا ضلع کورنگی میں سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
Posted on March 28, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے ضلع کورنگی میں سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ پارکس کو ہدایت کی ہے کہ فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس پر عوامی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی درستگی کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف فیملی پارکوں کا تفصیلی دورہ کرکے سرسبز ماحول کے قیام اور فیملی پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
ایدمنسٹریٹر عمران اسلم نے محکمہ پارکس کے افسران کو ہدایت کی کہ سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس پر روشنی کے انتظامات صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کو محکمہ پارکس کی جانب سے ضلع کورنگی کے فیملی پارکوں میں جاری تزین و آرائش اور سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے محکمہ کی جانب سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے علاقائی نگرانی کے عمل کو تیز کریں عوام شکایات کے ازالے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com