کراچی: ایڈ منسٹریٹر عمران اسلم کا میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ گولڈن ٹائون اور گرین ٹائون کا دورہ

کراچی: ایڈ منسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاہے کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک ضلع بنا نے کا عزم کئے ہوئے ہیں اور انشا اللہ سیاسی و سماجی رہنمائوں اور منتخب نمائندوں کے باہمی تعاون سے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن، سپرٹینڈنگ انجینئر پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سرورسز رفیق شیخ اور شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے علاقہ گرین ٹائون، گولڈن ٹائون سمیت ملحقہ آبادیوں کا تفصیلی دورہ کر کے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

دورے کے موقع پر علاقائی سیاسی و سماجی رہنمائوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ بلدیہ کورنگی علاقائی سطح پر ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں اور انشا اللہ گولڈن ٹائون اور گرین ٹائون سمیت ملحقہ آبادیوں میں عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے شاہ فیصل زون کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے حوالے سے انتظامات تیز کئے جائیں۔

Imran Aslam,Masroor Memon,visit

Imran Aslam,Masroor Memon,visit