ایڈ منسٹریٹر عمران اسلم کا برساتی نالوں اور نکاسی آب کے نظام کا معائنہ

کراچی: ایڈمنسٹریٹر و مونسپل کمشنر کی ہدایت پر متوقع مون سون برسات کے پیش نظربلدیہ کورنگی میں دوران برسات عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی میں رین ایمرجنسی الرٹ جاری کرکے تمام دستیاب مشنر اور افراد قوت کو آن روڈ کردیا گیا میونسپل ایمرجنسی کے باعث ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات بھی ختم کرکے افسران و ملازمین کو دفاتر سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ رین ایمرجنسی انتظامات اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے معائنے کے لئے ضلع کورنگی کے مختلف زونز کا تفصیلی کرکے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئےمتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دوران برسات بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے یونین کونسل کی سطح پر شکایتی مراکز کو فعال بنا یا جائے ،صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا نے کے ساتھ نکاسی آب کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جائے اور اس کی مکمل نگرانی کی جائے۔

دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے عید الفطر کی تعطیلات میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں مثالی انتظامات پر افسران و عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ باہمی روابط اور ٹیم ورک کے ساتھ ہی عوامی خدمات کو اپنا شعار بنا کر ہم ادارے کی نیک نامی کا باعث بن سکتے ہیں۔

بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کی مکمل بہتری کے لئے سیوریج فلو کو درست کیا جائے۔

Imran Aslam

Imran Aslam