درسگاہوں کے اطراف ہنگامی بنیادوں پر تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی و ستھرائی کے انتظامات بہتر بنایا جائے۔ عبدالراشد خان

کراچی: لدیہ کورنگی کا عبادت گاہوں اور درسگاہوں کے اطراف تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے اور صفائی و ستھرائی سمیت بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات تیز کر دیئے گئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ مساجد و امام بارگاہوں ،درگاہوں اور اسکولوں اور کالجوں کے اطراف قائم تمام تر تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور وہیکل اسٹینڈز کا ہنگامی بنیادوں پر خاتمہ کیا جائے عبادت گاہوں اور درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی درستگی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کر کے عبادت گاہوں اور درسگاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیاایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے محکمانہ کا رکردگی کو بہتر بنایا جائے۔

ضلع کورنگی کی حدود میں تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے حوالے سے ٹھوس حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ عبادت گاہوں اور درسگاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کو درست کیا جائے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر درسگاہوں کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ صفائی و ستھرائی کے نظام کو درست بنایا جائے۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan