کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ اچانک شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جائے عوامی خدمات سے قاصر افسران و عملے کو بلدیہ کورنگی میں برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے عوامی شکایات اور مشکلات کا ازالہ کریں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان علاقائی دورے پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل سننے کے بعد یقین دلا یاکہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر خاتمہ ممکن بنایا جائیگا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کا ر لایا جائے انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعہ مظاہرہ نہ کیا جائے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ شاہراہوں اور گلیوں میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔