کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیربلدیات سندھ اویس مظفر کی صدار ت میں اجلاس ہوا۔ ترجمان کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید اویس مظفر کی زیر صدارت وزیر اعلی ہاوس میں بارشوں سے پیدا صورتحال پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، بلدیہ عظمی ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کی شرکت۔
اجلا س میں پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دی کہ ٹھٹھہ میں بارشوں کی تباہ کاری سے متاثرہ افراد کو ٹینٹ اور اشیا خوردونوش فراہم کر دی گئی ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ اویس مظفرپی ڈی ایم اے شہر میں نکاسی آب کے لئے فوری بلدیہ عظمی کی مدد کرے اور ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شہر میں نکاسی آب کے کام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں ثاقب سومرو کو ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈی سی ایسٹ سمیع صدیقی کو میونسپل کمشنر کراچی کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔