کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے بلدیہ کورنگی میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مزید موثر بنا نے اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام محکمے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت کے فرائض احسن طریقے سے نیک نیتی اور تندہی کے ساتھ انجام دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون آفس میں بلدیہ کورنگی کی محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر XENایم اینڈ اے بلدیہ کورنگی نثار سومرو ،ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈائریکٹر فنانس وکاش چائولہ ،ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب سومرو ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ اسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ ای امیر مرتضیٰ اور دیگر موجود تھے۔
اجلاس میں محکمہ جاتی کارکردگی اور علاقائی ترقیاتی امور جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ افسران اپنے محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنا ئیں اور علاقائی سروے کے کرکے عوامی مسائل کا جائزہ لیا جائے اور اس کے حل کے حوالے سے فوری اقدامات کرکے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلائی جائے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ ایم اینڈ ای بلدیہ کورنگی کے XENکو ہدایت کی کہ تمام مشنری اور محکمہ ہیلتھ سروسز کے زیر استعمال گاڑیوں کو آن روڈ رکھنے کے لئے گاڑیوں کی مرمت و درستگی کو یقینی بنا ئی جائے میونسپل کشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں خصوصاً محکمہ ہیلتھ سروسز اور پارکس کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود اور اپنے ماتحت عملے کو دفتری اوقات کا پابند بنائیں۔