ارتضیٰ فاروقی کا چکورہ نالہ ناتھا خان گوٹھ کی فوری صفائی کا مطالبہ

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہا کہ رین ایمرجنسی پلان اور علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے دعوے نہیں عملی اقدامات کئے جائیں،اداروں کی غفلت اور لاپراہی کی وجہ سے عوام علاقائی بنیادی مسائل کا شکار ہیں عوامی مسائل سے پہلو تہی قطعی برادشت نہیں کی جائیگی بلدیاتی ادارے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ علاقائی سطح پر عوام کو مسائل سے نجات دلائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے ایس ای واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد زاہد اور فوکل پرسن شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اسلم پرویز کے ہمراہ یونین کونسل نمبر1ناتھا خان گوٹھ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے دورے کے موقع پر چکورہ نالہ ناتھا خا ن گوٹھ کا معائنہ کرتے ہوئے نالے کی عدم صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ارتضیٰ فارقی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی سے مطالبہ کیا ۔

ناتھا خان گوٹھ کے مقام پر چکورہ نالے کی فوری صفائی کو یقینی بنا یا جائے چکورہ نالے میں جگہ جگہ کچرے کے انبار کی وجہ سے پانی کی نکاسی متاثر ہورہی ہے دوران برسات ناتھا خان گوٹھ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو انتہائی مشکلات سے دو چار ہونا پڑے گا بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے یونین کونسل نمبر1ناتھا خان گوٹھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوامی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کا رلائیں علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب ،صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فارقی نے کہاکہ عوامی مسائل پر کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراوہی برداشت نہیں کی جائے گی ادارے عوامی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

MPA IRTZA FAROOQI

MPA IRTZA FAROOQI