ایڈمنسٹریٹر کراچی صرف نمائشی دورے نہ کریں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کریں۔ عابد جیلانی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عابد جیلانی، جاوید عباسی، انور چیمہ ،منشاء گجر،ملک سعید ،سعید کشمیری اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گرین ٹائون گولڈن ٹائون میں ڈیڑھ سال قبل 14 کروڑ روپے کی لاگت سے برساتی نالے اور روڈ کا کام شروع ہواتھا نالے کا کام بھی آج سے پانچ ماہ قبل مکمل ہوگیا تھالیکن آج پانچ ماہ گزرنے کے باوجود روڈکا کام شروع نہیں ہوا جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید یشانی میں مبتلا ہیں جگہ جگہ گڑے پڑچکے ہیں نالہ بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہاہے علاقہ مکین گردو غبار کی وجہ سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی کو کئی بار ملنے کی کوشش کی گئی لیکن جناب نہ ملتے ہیں اور نہ روڈ کا کام مکمل کروارہے ہیں۔

گذشتہ روز بھی ا نہوں نے موریہ خان گوٹھ چھوٹا گیٹ کا وزٹ کیا جب علاقہ مکینوں نے ان سے روڈ مکمل کرنے کے حوالے سے بات کرنا چاہی توہمارے ناکارہ سسٹم میں جو کالی بھیڑیںاور شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار موجو د ہیں انہون نے علاقہ مکینون کو ایڈمنسٹریٹر سے ملنے نہیں دیا اور نہ ہی ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس جانب کوئی توجہ دی ہم اہل علاقہ گرین ٹائون گولڈن ٹائون اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر 02 ہفتے کے اندر اندر ہمارے علاقے کی روڈ مکمل نہ کی گئی تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گئے وذیر اعلیٰ سندہ، وزیر بلدیات سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ جلد سے جلدا س نامکمل پروجیکٹ کو مکمل کرکے عوام کو ذہنی کوفت اور بیماریوں سے نجات دلائی جائے۔