کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک بنانے کے حوالے سے مہم تیز کردیا گیا گزشتہ روز احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات نے گرینڈ آپریشن کے ذریعے شاہ فیصل زون کی مختلف شاہراہوں سے سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کردیا بلدیہ کورنگی کی جانب سے دیگر علاقوں میں شاہراہوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ شاہراہوں کو رکاوٹوں سے پاک بنا نے کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں سڑکوں ،فٹ پاتھوں ،برساتی نالوں سمیت سرکاری اراضی پر تجاوزات اور تعمیرات قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے اور تجاوزات کے قیام کی روک تھام کے حوالے سے ٹھوس حکمت عملی مرتب کیا جائے اور مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
شاہ فیصل زون محکمہ انسداد تجاوزات سیل نے ہفتے کو تعطیل کے باوجود تجاوزات کے خلاف آپریش کو جاری رکھتے ہوئے شاہراہوں کو رکاوٹوں سے پاک کرکے ٹریفک کی روانی کو ممکن بنا دیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں تجاوزات کے قیام کی روک تھام کیلئے مانٹرینگ سسٹم قائم کر دیا ہے۔