ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے مرکزی لائبریری کورنگی نمبر 5 کے تفصیلی دورہ کیا
Posted on April 1, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے مرکزی لائبریری کورنگی نمبر 5 کے تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمرا ہ فوکل پرسن کورنگی محمد مبین صدیقی ،ڈائریکٹر پرچیز ارشاد آرئیں اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا کہ لائبریری میں نوجوانوں کے مطالعے کیلئے معیاری کتابیں رکھی جائیں تاکہ آنے والی نسل کو بہترین اور معیاری معلومات کی فراہمی ممکن بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کتاب سے اچھا کوئی دوست نہیں ہوتا کتاب تنہاہی کی بہترین ساتھی ہے نوجوان نسل فضول وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ وہ کتابوں کو اپنا دوست بنائیں انسانی کردار کی تعمیر اور اچھے مستقبل کے لئے کتابوں سے تعلق رکھنا بہت ضروری ہے موقع پر موجود ڈائریکٹر لائبریری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ لائبریری کے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ لائبریری میں تعمیر و مرمت پر معیاری کتابوں کی فراہمی ممکن بنایا جاسکے تاکہ عوام الناس کو اس لائبریری کے ذریعے ہم معیاری کتابوں ، وسائل اور دیگر علوم سے متعلق موثر معلومات اور نوجوانوں میں کتاب بینی کے شوق کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com