ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے کورنگی زون کے مختلف چرچز کے دورے

کراچی: کرسمس کا یہ تہوار امن و محبت کا درس دیتا ہے جبکہ یسوع مسیح کی ولادت دکھی انسانیت کے لئے امید کی کرن ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کورنگی زون کے مختلف چرچز کے دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ XEN محمد مبین، ڈپٹی ڈائر یکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ کورنگی کے تمام گرجا گھروں، عبادت گاہوں کے اطراف اور گذرگاہوں سے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور اقلیتی برادری کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔

خصوصاً ان کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے اقلیتی برادری کے رہائشی علاقوں میں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات فراہمی کے انتظامات مکمل اور مسیحی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ مذہبی بھائی اپنا تہوار کسی پریشانی کے بغیر مناسکیں اور موقع پر موجودچرچ کے پادری اور منتظمین کو کرسمس کی پیشگی مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلا رنگ ونسل و مذہب و زبان عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کرسمس کے موقع پر بہتر اور مثالی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی دورے کے موقع پر چرچ کے منتظمین نے انتظامیہ کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے مثالی انتظامات کی انجام دہی کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Administrator Korangi Visit Church

Administrator Korangi Visit Church