ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ضلع بھر میں کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹریل پھیلانے، تجاوزات قائم کرنے وال چاکنگ کرنے پر پابندی عائد کردی

کراچی (خصوصی رپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور مسائل سے پاک ماحول کے قیام کے لئے ضلع بھر میں شاہراہوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ ،بلڈنگ میٹریل پھیلانے شاہراہوں فٹ پاتھوں سمیت سرکاری اراضی پر تجاوزات کے قیام اور شاہراہوں کی دیواروں پروال چاکنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے بلدیاتی ذمہ دران کو ضلعی انتظامیہ اور علاقہ پولیس کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کرتے ہوئے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنا تے ہوئے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلائیںضلع کورنگی کے مختلف شاہراہوں پر تجاوزات اور دیواروں پر وال چاکنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ مٹا یا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تجارتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ شہر کی دیواروں پر وال چاکنگ اور اشتہار کی تشہیر سے اجتناب کریں علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے ساتھ علاقائی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکے

میونسپل کمشنر نے ضلع کورنگی کی تمام زونز کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں اور گلیوں اور محلوں کی سظھ پر صفائی وستھرائی صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات اور وال چاکنگ کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے۔

DMC Korangi

DMC Korangi