کراچی : بلدیہ کورنگی کا ضلع بھر میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کے ساتھ سرسبز ماحول کے قیام اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ضلع کورنگی کی حدود میں قائم فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کردیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومر و نے کہا ہے کہ صاف ستھرا سرسبز ضلع کورنگی ہماری اولین ترجیح ہے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا۔
محکمہ سنیٹریشن اور پارکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کے حدود میں صفائی و ستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشیں بروئے کار لائی جائیں اور فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو سرسبز بنانے کے ساتھ تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے ذریعے عوامی کو صحت مند تفریحی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو نے ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی جاوید احمد کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم فیملی پارکوں کا تفصیلی دورہ کرکے پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں تعمیر و ترقی اور تزئن و آرائش کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نثار سومرو نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں کی تعمیر و مرت کے حوالے سے جاری کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماھول کو فروغ دیا جائے پودوں اور درختوں کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے ساتھ سرسبز ماحول کی افادیت کے ھوالے سے عوامی شعور بیدار کیا جائے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے ھوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ سنیٹریشن کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے ہر گلی اور محلوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر بنا یا جائے صفائی سے متعلقہ عوامی شکایات پر متعلقہ علاقائی ذمہ دران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ منتقلی اور اس کی مفصل رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔