ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی کا میونسپل کمشنر کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ
Posted on April 14, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی عمران اسلم نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانے کے ساتھ صاف ستھرا صحت مند معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے افسران و ملازمین عوام کے باہمی تعاون سے ضلع میں ترقیاتی امور کی انجام دہی کے ساتھ علاقائی مسائل پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے زونز کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر زونز کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ضلع کورونگی کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زونز میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے انتظامات تیز کریں علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے لئے یونین کونسل کی سطح پر شکایتی مراکز کو فعال بنا یا جائے تاکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنا یا جاسکے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے ضلع کورنگی میں جاری انسداد ڈینگی مہم کے تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع کورنگی میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صاف ستھرے ماحول کے قیام کے ساتھ علاقائی سطح پر تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے اور مکھی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com