ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا

کرچی: پاکستان ٹینری ایسوسی ایشن کورنگی میں ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی آصف جان صدیقی، ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکورنگی – I سراج الدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکورنگی – I I وسیم الدین ،میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن ،XEN / فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی ،PTA کے چیئر مین حامد اے ظہور، ،پاکستان ٹینری ایسوسی ایشن کے ممبران اور دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں کورنگی انڈسٹریل ایریاٹینری زون سے نکلنے والے کچرے کو مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگانے اور علاقے کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت اور ماحولیاتی قوانین کے مطابق صاف رکھنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیاڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی آصف جان صدیقی نے ٹینری فیکٹری مالکان سے کہا کہ کہ اپنی فیکٹریوں کا کچرا ہر گز روڈ یا فیکٹری کے سامنے نہ پھینکا جائے۔

کسی بھی ٹینری فیکٹری کے سامنے کچرے کا ڈھیر پایا گیا تو اس فیکٹری مالکان کے خلاف سخت تادیبی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے سب ہی لوگ صفائی چاہتے ہیں اور یہ کہ آپ سب ہمارے ساتھ تعاون کریں گے اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے صحیح طریقہ اختیار کر یں گے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ انتظامیہ کے پاس وسائل کی کمی کا سامنا ہے مگرباہمی تعاون کے ذریعے کورنگی سیکٹر 7-A کو کچرے سے صاف ستھرا رکھنے کے لئے اقدامات کر یں گے انہوں نے ٹینری فیکٹری کے کچرے کومقرر کردہ کچرا کنڈیوں میں ٹینری فیکٹری مالکان اپنے مقرر کردہ ٹھیکدار کے زریعے کچرا ڈالے گے جہاں سے کورنگی کا عملہ گاڑیوں کے ذریعے اس کچرے کو اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ منتقل کر دے گا پاکستان ٹینری ایسوسی ایشن کے ممبران نے اپنی جانب سے انتظامیہ کے ساتھ اپنے بھر پور تعا ون کی یقین دہانی کرائی۔

Majid Ali Ghori

Majid Ali Ghori