فیصل آباد : ایڈمنسٹریٹر اور ٹی ایم او مدینہ ٹائون کی خصوصی ہدایت پر مین بازار منصور آباد میں انکروچمنٹ آپریشن، تجاوزات قائم کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف کارروائی۔4ٹرک سامان قبضہ میں لے لئے۔
تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر مدینہ ٹائون کنور اعجاز خالقی اور ٹی ایم او مدینہ ٹائون نعیم اللہ وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر ٹی او آر مدینہ ٹائون سعد الزماں نے عملے کے ہمراہ مین بازار منصور آباد میں قائم بھاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے بازار میں تجاوزات قائم کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف کارروائی جبکہ تجاوزات کی زد میں آنیوالا بھاری سامان بھی قبضہ میں لے لیا۔
اس موقع پر ٹی او آر مدینہ ٹائون سعد الزماں کا کہناتھا کہ ٹائون میں کسی قسم کی ناجائز تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بننے والی تجاوزات مافیا کیخلاف بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا۔