ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ کی ہدایت پر تجاوزات و پبلک اراضی پر موجود ناجائز تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا

DMC East

DMC East

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی وڈپٹی کمشنر ایسٹ محمد علی شاہ کی ہدایت پر ضلع شرقی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات اور پبلک اراضی پر موجود غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جارہا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمدعلی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے کاروائیوں کو یقینی بنوارہے ہیں پبلک پراپرٹی کو پبلک کی دسترس میں لائیں گے، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل کی نگرانی میں کوکن گراؤنڈ بہادرآباد، دھوراجی کے علاقوں سے تجاوزات کیخلاف گزشتہ روز سے جاری مہم کے دوران درجنوں ٹھیلے، پتھاروں سمیت مختلف نوعیت کا سامان ضبط کر کے شاہراہ کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمدعلی شاہ کی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے تجاوزات کو ہٹارہے ہیں پہلے مرحلے میں مصروف ترین جگہوں سے تجاوزات ہٹائ جا رہی ہیں جس میں رکاوٹیں بھی پیش آرہی ہیں لیکن اسے دور کرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر ہمارے ساتھ پولیس نفری بھی موجود ہے جو تجاوزات کے خاتمے میں حائل رکاوٹوں کو دور کررہی ہے تجاوزات کیخلاف کاروائ کے دوران ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ شرقی کے افسران وعملہ بھی موجود تھا۔