ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے تحت کتا مار مہم
Posted on September 25, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے تحت کتا مار مہم کے دوران پی آئی ٹائون شپ سے درجنوں آوارہ کتوں کو ہلاک کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر نادر وسان اور میونسپل کمشنر کمال مصطفی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں جاری خصوصی صفائی مہم کے دوران صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی ،سرسبز ماحول کے قیام کے لئے پارکوں، کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنا نے کے ساتھ کتا مار مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز PIA ٹائون شپ اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں کتا مار مہم چلائی گئی جس کے دوران درجنوں آوراہ کتوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی اسلم پرویز نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی، عوام کے بلدیاتی مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بھر پور اقدامات کررہی ہے انہوں نے بتا یا کہ عوام کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے شاہ فیصل زون متحرک ہے۔
خصوصی صفائی مہم کے دوران صفائی وستھرائی کے عمل کو شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں بہتر بنا نے کے ساتھ دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کو بھی یقینی بنا یا جا رہا ہے اسلم پرویز نے کہا کہ آوارہ کتوں کے خلاف مہم جاری ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کی حفاظت کریں۔