ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں عید الاضحی ہنگامی پلان کو خصوصی صفائی مہم میں تبدیل کر دیا گیا
Posted on October 18, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : شاہ فیصل زون میں عید الاضحی پر ترتیب دیئے گئے ہنگامی پلان کو خصوصی صفائی مہم میں تبدیل کردیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کی خصوصی ہدایت پر عید الاضحی کے چوتھے روز سے شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی و جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے گا عید الاضحی پر شاہ فیصل زون کے زیر اہتمام مثالی انتظام کی بدولت شاہ فیصل کالونی میں عید الاضحی کے تینوں دن صفائی وستھرائی اور آالائشوں کو بروقت اُٹھانے کے ساتھ اجتماعی قربان گاہوں اور علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات اورخوشبو کا اسپرے بھی انجام دیا گیا شاہ فیصل زون کے تحت مثالی انتظامات اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے بلدیاتی اداروں سے تعاون پر حق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی تعریف اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ باہمی تعاون اور اشتراک کے ذریعے ہی ترقی اور مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنایا جاسکتا ہے عید الاضحی پر آلائشوں کو اٹھانے کے حوالے سے انتظامات کے جائزے کے لئے حق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ شرقی طارق مغل ،ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ شرقی اقبال احمد خان ،ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون اسلم پرویز بھی موجود تھے۔
اراکین اسمبلی نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے دورے پر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی عملہ خصوصاً سنیٹری ورکر سے ملاقات کی اور عوامی خدمات کے
حوالے سے ان کی کاوشوں کی تعریف کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے کہاکہ عید الاضحی پر صحت مند ماحول کا قیام اراکین اسمبلی کی نگرانی میں عوام کے تعاون سے انجا م دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے تینوں دن کسی بھی علاقے میں آلائشوں اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوام کو شکایات کا موقع فراہم نہیں کیا گیا برق رفتاری کے ساتھ عوامی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنایا گیا میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہا کہ عید الاضحی کے بعد خصوصی صفائی و اسپرے مہم کے ذریعے عوام کو صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی منتخب نمائندوں اور عوام کے تعاون سے بلدیہ شرقی کو مسائل سے پاک اور مثالی ضلع بنایا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com