ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی منظور عباسی نے کورنگی زون کے بلدیاتی افسران کے ہمراہ بلال کالونی کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کے معائنہ کیا
Posted on August 19, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی منظور عباسی نے کورنگی زون کے بلدیاتی افسران کے ہمراہ بلال کالونی کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کے معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ اقبال احمد خان،XEN بی اینڈ آر کورنگی زون طارق لطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی منظور عباسی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نالے کی صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اورصفائی کے دوران نالوں سے نکالے جانے والے ملبے اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر وہاں سے اٹھا کر لینڈ فل سائٹ میں ڈمپ کیا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی منظور عباسی نے کہا کہ کورنگی زون کے نالوں کی صفائی کے کام کوجلد از جلد مکمل کرلیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران برسات کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی منظور عباسی نے کورنگی زو ن کے ورکشاپ کا دورہ کیا۔
گاڑیوں کی مرمت ودرستگی کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ مشینری وگاڑیوں کو درست حالت میں رکھا جائے اور اگر گاڑیوں میں ٹائر اور بیٹری کی ضرورت ہو تو ان کو فوری طور پر تبدیل کر لیا جائے تا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مشینری کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔