ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے کورنگی زون کورنگی 2½ 9000 روڈ اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی اور ورکشاپ کا دورہ کیا
Posted on September 20, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے کورنگی زون کورنگی 2½ 9000 روڈ اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی اور ورکشاپ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ S.E بلدیہ شرقی طارق مغل ، XEN کورنگی زون مبین صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی ،ATO محمد یاسین، سید سردار علی اور دیگر بھی موجود تھے موقع پر موجود کورنگی زون کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کا دائرہ کارصرف شاہرائوں یا مخصوص علاقوں تک محدود نہ رہے بلکہ بلا کسی امتیاز کے کورنگی زون کی ہر گلی، ہر محلے، یہاں تک کہ ایسی تنگ گلیاں جہاں ہیوی مشینری کی آمدورفت نہ ہوسکے۔
ان جگہوں پر باب کیٹ،چھوٹی ٹرالیوں اور افرادی قوت کے ذریعے صفائی مہم کا دائرہ وسیع کیا جائے اور کچرا اٹھانے والی جگہوں پر جراثیم کش اسپرے اور چونے کاچھڑکائو کیا گیا انہوں نے کہاکہ صفائی مہم کامقصد عوام الناس کو آلودگی سے پاک صحت مند معاشرے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کی جانب مائل کرنے کی ایک کڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی زون میں بروز پیر مورخہ 23-09-2013 ہفتہ صفائی مہم کا با قاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔
بعد ازاں انہوں نے ورکشاپ کا دورہ کیا اور وہاں گاڑیوں کی مرمت ودرستگی کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ عید الا ضحی سے قبل مشینری وگاڑیوں کو درست کر لیا جائے انہو ں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر گاڑیوں میں ٹائر اور بیٹری کی ضرورت ہو تو ان کو فوری طور پر تبدیل کر لیا جائے تا کہ عید الا ضحی پر عوام کو بلدیاتی سہولیات
کی فراہمی میں مشینری کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔