کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کا ضلع کورنگی کی حدود میں کچرا ،مٹی ،ملبہ اور بلڈنگ میٹریل سڑکوں اور گلیوں میں پھنکنے اور کچرے کو آگ لگا کر قدرتی ماحول کو زہر آلود کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کے لئے عوامی سہولت کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف غیر قانونی اقدام پر میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل لائی جائے تاکہ عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کرکے ضلع کورنگی میں مسائل سے پاک صحت مند اور خوبصورت ماحول کا قیام یقینی بنا ئی جاسکے ان خیالات کا اظہار ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل کالونی نمبر3چورنگی کے اطراف کچرے کے ڈھیروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی آئندہ چورنگی کے اطراف کچر اپھنکنے کے ذمہ دار متعلقہ عملہ ہوگا اس موقع پر انہوں نے چورنگی کے اطراف تاجر وں اور علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ وہ چورنگی کے اطراف کچرا پھنکنے کی روک تھام کو یقینی بنا ئیںتاکہ علاقائی خوبصورتی کو یقینی بنا یا جاسکے اس موقع پر منتخب نمائندوں کی جانب سے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات پر موقع پر مووجودافسران کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ۔روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات منتخب بلدیاتی نمائندوں کی باہمی مشاورت کے ساتھ یقینی بنا ئی جائے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ الیکٹریکل اور پارکس کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کی مختلف چورنگیوں اور چوراہوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام چورنگیوں اور چوراہوں کو سرسبز اور روشن بنا یا جائے تاکہ علاقائی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے ۔