ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیاتی سہولیات کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بلدیہ کورنگی میں 11 اور 12 ربیع الاول کی چھٹیاں منسوخ کر دی
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران سے کہا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بارہ ربیع الاول کے دن شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والی میلاد ریلی و جلوس کے روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل کا فورہ خاتمہ کیا جائے اور جلوس کے روٹس کا منتظمین کے باہمی مشاورت کے ساتھ سروے کر کے روٹس پر سیوریج سسٹم کو درست بنایا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات شاہ فیصل زون کے ذمہ داروں سے کہاکہ وہ بارہ ربیع الاول کے دن جلوس کے روٹس پر قائم ہر قسم کی تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے خصوصاً چورنگیوں اور چوراہوں کے اطراف غیر قانونی پارکنگ کا بھی خاتمہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر 5 اور باغ ملیر کا تفصیلی دورہ کر کے شاہ فیصل زون کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے منتظمین سے ملاقات کی اور اُن سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا منتظمین نے باہمی مشاورت و تعاون کے ساتھ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو سراہتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع کورنگی کے تمام زونز میں 11اور12ربیع الاول کی چھٹیاں منسوخ کر کے مرکزی جلوس کے روٹس پر استقبالہ، سبیل اور کنٹرول روم قائم کئے گئے۔
عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جاسکے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بھی مثالی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی سی گئی جس میں بتایا گیا کہ یکم ربیع الاول سے قبل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے انتظامات کا منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ آغاز کر دیا گیا تھا جسے باہمی تعاون و مشاورت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے 12 ربیع الاول کے دن برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات کے بر وقت ازالے کے لئے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں بلدیہ کورنگی کے علاوہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت عوامی سہولتوں پر مامور تمام اداروں کے نمائندے موجود ہوں گے شاہ فیصل زون کے مکین اپنی شکایات مرکزی کنٹرول روم کے فون نمبر99248647-48یا ای میلdmckorangikarachi@gmail.com پر کرسکتے ہیں۔