ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی رئوف اختر فاروقی نے نشاط ضیاء قادری کے ہمراہ ضلع کورنگی میں صفائی مہم کا آغاز

کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان، نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ ضلع کورنگی میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر شاہ فیصل کالونی میں ناصر حسین فیملی پارک میں پودابھی لگایا گیا۔

اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی مسعود عالم، ڈائریکٹر میڈیا منجمنٹ علی حسن ساجد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول ،میونسپل کمشنر طلعت محمود ،ڈپٹی کمشنرضلع کورنگی زبیر احمد چنا ،ایڈیشنل کمشنر سراج احمد ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ممتاز چنا سمیت ضلع بلدیاتی کورنگی اور شاہ فیصل زون کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے اراکین اسمبلی اور ضلع بلدیات کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کی مختلف شاہراہوں پر صفائی وستھرائی اور کچرا اُٹھانے کے حوالے سے جاری انتظامات کا بھی معائینہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ صاف ستھراسرسبز ماحول قائم کرکے ہی صحت مند زندگی اور شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے شہر کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ضلع میں صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا ئیں اور عوام کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات تیز کریں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ آلودگی سے پاک صحت مند ماحول کے قیام کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے صفائی وستھرائی کے ساتھ سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے کہاکہ ضلع کورنگی میں “نیٹ ،کلین اینڈ گرین مہم “کا آغاز کردیا گیا اور اسے عوامی تعاون کے ذریعے مستقل بنیادوں پر جاری رکھ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں کو صاف ستھرا اور سرسبز بنایا جائے گا۔