ایڈمرل آصف سند ھیلہ کا نیوی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان

Asif Certified

Asif Certified

اسلام آباد(جیوڈیسک)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے پاکستان نیوی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔نیول ہیڈ کوراٹرز اسلام آباد میں نیول چیف کی زیر صدارت پاکستان نیوی کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں میری ٹائم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں پاک بحریہ کی افرادی قوت، سازو سامان اور انفراسٹرکچر کی ترقی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کیڈٹ کالج اوماڑہ کو ساحل مکران کے لوگوں کی سماجی اور معاشی حالت کی بہتری کے حوالے سے مثبت اقدام قرار دیا۔