لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نویں جماعت میں داخلے کے لیے 12 سال کی عمر کی شرط کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری سکولز اور تعلیمی بورڈز سے 6 مئی کو وضاحت طلب کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار طالبہ اریسہ طیب کی جانب سے ایڈووکیٹ شیراز ذکاء نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت میں داخلے کے لیے 12 سال کی عمرمقرر کر رکھی ہے۔
کم عمر لائق طالبعلموں کو 9 ویں جماعت میں داخلے سے روک دیا گیا جو آئین کے خلاف ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ 9 ویں جماعت کے لیے 12 سال کی عمر مقرر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز اور تعلیمی بورڈز سے 6 مئی کو وضاحت طلب کر لی۔