لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت جانے والی ٹیم کے کھلاڑی عدنان انور کو ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں لایا گیا۔ اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر پی ایچ ایف نے ٹیم انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جونیئر ہاکی ٹیم انتظامیہ نے وطن واپسی پر عدنان انور کی پولیس رپورٹ نہیں کرائی تھی۔ بھارتی حکام نے عدنان انور کو پاکستان آنے سے روک لیا تھا۔
جونیئر ہاکی کھلاڑی نے تمام مسائل کا اکیلے سامنا کیا۔ اس سے بھی افسوس کی بات یہ ہے کہ عدنان انور کو پیسے بھی نہیں دیئے گئے تھے۔