کینیڈا(جیوڈیسک)کینیڈا گلوکار عدنان سمیع خان کو موسیقی، آرٹ اور کلچر کی خدمات کے اعتراف میں کینیڈا کی جانب سے ایوارڈ دیا جائے گا۔کینیڈا اونٹاریو کی پارلیمنٹ کے اسپیکر انہیں اکیس مارچ کو ایوارڈ آف ریکگ نیشن دیں گے۔
ایوارڈ دینے کی تقریب کوئنز پارک میں پارلیمنٹ کی عمارت میں ہو گی۔ عدنان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس اعزاز کے ملنے پر بہت خوش ہیں۔ عدنان بائیس مارچ کو ٹورنٹو میں پرفارم کریں گے۔