عدنان صدیقی نے کام کیلئے بھارتی فلمساز سے سکیورٹی مانگ لی
Posted on February 1, 2017 By Mohammad Waseem شوبز, لاہور
Adnan Siddiqui
لاہور (جیوڈیسک) اداکار عدنان صدیقی کو بھارت کا ویزا مل گیا تاہم انہوں نے بھارتی فلمساز سے سکیورٹی مانگ لی۔
بتایا گیا کہ عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ فلم موم ابھی زیرتکمیل ہے بھارتی فلمساز نے اسے مکمل کرنے کیلئے پاکستان میں دونوں فنکاروں سے رابطہ کیا۔
بتایا گیا کہ عدنان صدیقی کو ویزا مل چکا ہے لیکن وہ اس وقت تک بھارت جانے کے حق میں نہیں ہیں جب تک انہیں تحفظ فراہم نہیں کیا جائے۔
اس حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر مجھے بھارت میں حکومتی سطح پر تحفظ فراہم کیا جائیگا تو فلم کی شوٹنگ کیلئے وہاں جاؤنگا۔