آرٹی اوز ایڈوانس ٹیکس کم دینے والی فرمز کی نشاندہی میں ناکام

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ماتحت ادارے ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ایڈوانس ٹیکس سال بہ سال کم جمع کرانے والی کمپنیوں کی نشاندہی میں ناکام ہو گئے۔

ایف بی آر نے آر ٹی اوز کی ناکامی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک زیر تبصرہ مدت میں کم ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے والی کمپنیوں کی فہرست تیار کر کے ایف بی آر کو بھجوائی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں جولائی سے فروری 2014 کے دوران کم وصولیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام آرٹی اوز کوکمپنیوں کی نشاندہی کی ہدایت کی تھی لیکن ایف بی آر کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے فیلڈ فارمشنز نے کسی ایک کمپنی کا بھی سراغ نہیں لگایا۔