بہتر عوامی خدمات کیلئے برازیل میں یونینوں کی ہڑتال

Brazil

Brazil

ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل کی اہم تجارتی یونینوں نے حکومت سے بہتر عوامی خدمات کا مطالبہ کرتے ہوے ملک بھر میں ایک عام ہڑتال کی ہے۔ اس ہڑتال کی وجہ سے کلیدی بندرگاہوں، موٹرویز، سکولوں اور بینکوں کو بند رکھا گیا ہے۔ مظاہرین نے بڑے شہروں ریو ڈی جنیرو اور سا پالو کی طرف مارچ بھی کیا ہے۔

پر امن مظاہرین نے پبلک ٹرانسپورٹس کو روک دیا تاہم ان مظاہرین کی تعداد گذشتہ ماہ ہونے والے احتجاج میں شامل مظاہرین سے کم تھی۔ گذشتہ ماہ دس لاکھ سے زیادہ افراد حکومت سے بہتر سہولیات کے مطالبوں کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔