ایڈوانی بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ سے خارج

Advani

Advani

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی قیادت نے بانی رکن اور سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی کو پارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے خارج کر دیا ہے۔

اس طرح امیت شاہ کی سربراہی میں بی جے پی نے پارٹی کی بنیاد رکھنے والے تین بڑے رہنمائوں سے نجات پانے کا مشن مکمل کر لیا ہے، یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم واجپائی اور مرلی منوہر جوشی کو پہلے ہی اہم عہدوں سے علیحدہ کیا جا چکا ہے۔

ایل کے ایڈوانی پارٹی میں وزیر اعظم مودی کے سب سے بڑے مخالف سمجھے جاتے ہیں، لوک سبھا کے الیکشن سے قبل انہوں نے مودی کو انتخابی مہم کا انچارج بنانے پر بھی سخت اعتراض کیا تھا۔