احمد نگر (جیوڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما لال کرشن ایڈوانی نے منموہن سنگھ کو کمزور ترین وزیراعظم قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لال کرشن ایڈوانی نے کہاہے کہ اگرچہ منموہن سنگھ کوملک کا وزیر اعظم بنا دیا گیا لیکن ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ جب منموہن کو وزیراعظم بنایا گیا تھااس وقت میں نے کہاتھا کہ میں نے ملک کے پہلے وزیراعظم کے بعدسے اب تک اتنا کمزور وزیراعظم کبھی نہیں دیکھا۔
انھوں نے کہاکہ پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندرمودی اٹل بہاری واجپائی کی طرف سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے۔ قوم نعروں کے بجائے کام دیکھنا چاہتی ہے۔ عوام تبدیلی کے لیے نریندر مودی کو ووٹ دیں۔