ٹنڈو آدم (کامران انصاری) ڈاکٹر ضیاء الدین گورنمٹ پرائمری اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے آمد رمضان کی خوشی میں چوبیس اساتذہ کو عید کے لیے کپڑے کے جوڑے پیش کیے اور مکمل حاضری والے تمام طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پراسکول کے ہیڈ مدرس محمد کلیم آرائیں نے کہا محنتی اساتذہ کی خدمت اور معصوم طلباء کی حوصلہ افزائی کر کے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے اللہ تعالی ہم سب کو ماہ رمضان کی برکتوں سے نوازے اسموقع پرموجود اسکول کے سابق طالب علم ڈاکٹر ساجد حسین نے کہاکہ میں نے اس ادارے میں تعلیم حاصل کی۔
آج اس تقریب میں شر کت میرے لیے باعث سعادت ہے پروگرام کے اختتام پرکلیم آرائیں نے ملکی استحکام اور ترقی کے لیے دعا بھی کی تقریب میں اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹر اور سماجی راہنما سید اقبال علی، محمد شہاب الدین، رانا غلام مصطفی سمیت اساتذہ صحافی اور سماجی شخصیات نے بھی شر کت کی۔