راولپنڈی (جیوڈیسک) پی اے ایف اصغر خان اکیڈیمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہنا تھا کہ دشمن نے کوئی مہم جوئی کی تو ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ کسی کو اپنے اقدام کی غلط تشریح نہیں کرنے دیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں مکمل امن کے لیے پرعزم ہیں۔ بد قسمتی سے عالمی برادری پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو تسلیم نہیں کر رہی۔ فضائیہ کے تعاون سے دہشتگردی کے خاتمے کی قومی کوششیں کامیاب ہوئیں۔
آرمی چیف نے اعزازی شمشیر اور پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے 129 کیڈٹس کو بیج لگائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بہترین تربیت کیڈٹس کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گی۔