ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارکا کہنا ہے کہ مجھے لوگ اپنے ایڈ میں کام کرنے کے لیے منہ مانگا معاوضہ دینے کے لیے تیار رہتے ہیں لیکن وہ مضر صحت چیز کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔
ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میرے پاس نا تو پیسے کی کمی ہے اور نا ہی کام کی، لوگ مجھے گٹکے اشتہارات میں کام کرنے کے منہ پانگے پیسے دینے کو تیار ہوتے ہیں لیکن میں جب بھی کسی اشتہار میں کام کرتا ہوں اس سے پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح چھان بین ضرورکرلیتا ہوں کہ کہیں وہ چیز ملک اور معاشرے کے لئے نقصان دہ تو نہیں۔
اس موقع پراکشے کمارنے اپنی فنکاربرادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرقسم کے نشے سے دور رہیں۔