تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران اقدام قتل، ڈاکیتی راہزنی،چوری کی وادراتوں میں ملوث 24اشتہاری،اندھے قتل میں ملوث دو افراد، مویشی چور، منشیات ودیگر جرائم میں ملوث 100افراد کو گرفتار کرکے ان کیے قبضہ سے 12کلو446گرام چرس،170گرام ہیروئن، 5مویشی، 260لیٹر دیسی و ولائتی شراب بمعہ شراب کشید کرنے والا سامان،ناجائز اسلحہ 3بندوقیں، 5پسٹل ،8لاکھ 10ہزار روپے نقدی بر آمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے، 22.2کو نواحی گائوں وڈانہ سے ملنے والے نا معلوم شخص کی لاش کے ورثہ اور قتل میں ملوث افراد کو بھی جیل بھیج دیا گیا۔