مشیر قومی سلامتی معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا روانہ

 Moeed Yousaf

Moeed Yousaf

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری دورے کے دوران معید یوسف امریکی ہم منصب جیک سلیوان اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے جب کہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتحال زیرغور آئے گی۔

مزید برآں مشیر قومی سلامتی معید یوسف امریکا کے دورے کے دوران امریکی کانگریس اراکین سمیت مشیر قومی سلامتی تھنک ٹینکس، میڈیا اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔