لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات محض ملاقات تھی اسے توثیق یا تائید نا سمجھا جائے۔
محمد زبیر نے بتایا کہ پارٹی قائد نواز شریف کی مشیر افغان سلامتی امور حمد اللہ محب سے ملاقات کا پارٹی کو علم تھا۔
سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آپ ریاست کی پالیسی سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن نواز شریف کی ملاقات محض ملاقات تھی اسے توثیق یا تائید نا سمجھا جائے۔
دوران گفتگو میزبان شہزاد اقبال کی جانب سے سوال کیا گیا کہ حمداللہ محب کے پاکستان مخالف بیان پر نواز شریف نے مذمت کی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ پارٹی نے حمد اللہ محب کے بیانات کی مذمت کی تھی۔