ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد کریم نے عہدے سے استعفی دے دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد کریم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ،شاہد کریم کو پنجاب کی نگراں حکومت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ انہیں نگراں حکومت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بنایا گیا تھا ،اب یہی مناسب ہو گا کہ نئی حکومت اپنا لا آفیسر مقرر کرے،شاہد کریم نے اپنا استعفی گورنر پنجاب کو بھجوا دیا۔