ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) ٹیکسلا کے معروف قانون دان ملک اعجاز طاہر کے بڑے بھائی ملک نصیر احمد اعوان سعودی عرب میں حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،پاکستان میں جسد خاکی لانے کے لئے ملک اعجاز طاہر کی فیملی انتہائی قرب میں مبتلا ہے۔
جسد خاکی پاکستان آنے کے بعد، مرحوم کے آبائی گاوں بسال اٹک میں تدفین کی جائے گی جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔مرحوم ملک نصیر احمد اعوان سعودی عرب میں بطور الیکٹرک انجینئیراپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے، باون سال کی عمر میں وفات پانے والے مرحوم ملک نصیر احمد اعوان نے اپنے سوگوران میں ایک بیوہ سمیت تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔
امید ہے کہ اگلے ہفتے مرحوم ملک نصیر احمد اعوان کی جس خاکی پاکستان منتقل ہوجائے گی، جس کے بعد انکی باقائدہ تدفین کی جائے گی ، ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ واقع آصف آباد نذد شریف ہسپتال لالہ رخ جی ٹی روڈ واہ کینٹ میں تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ، یاد رہے کہ ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی اس ماہ کی 17 تاریخ کو اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے تھے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038