لاہور (جیوڈیسک) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
حنیف کھٹانہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوائے جانے والے استعفے میں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر مزید فرائض انجام نہیں دے سکتے اس لئے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا جائے۔
حنیف کھٹانہ کے مستعفی ہونے کے بعد صوبائی ایڈووکیٹ جنرل کا عہدہ ایک بار پھر خالی ہو گیا ہے جس پر حکومت کو جلد کسی نئے شخص کا تقرر کرنا پڑے گا۔