راولپنڈی (یاسر رفیق) اڈیالہ پریس کلب کے الیکشن میں تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گے۔ راجہ ساجد پرویز صدر، حنیف خان جنرل سیکرٹری سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گے ہیں۔
ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نےکاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔منتخب ہونے والے امیدوارں میں ملک نعیم اختر نائب صدر،افضال احمد راجہ فنانس سیکرٹری،بابر اورنگزیب ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،عدنان بشیر راجہ جوائنٹ سیکرٹری اور فیاض چوہان سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں۔
اڈیالہ پریس کلب کے انتخابات 2016کےلئے منتخب ہونے والے تمام امیدواروں کو پریس کلب کے اراکین نے مبارک باد دی ہےاور امید ظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ علاقے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود سمیت ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ لوگوں کو بروقت اور سچی خبریں پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔