فضائی حملوں سے داعش کو سخت نقصان پہنچایا ہے، اوبامہ

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کہتے ہیں کہ عراق میں امریکی فضائیہ کے حملوں نے شدت پسند تنظیم داعش کو سخت نقصان پہنچایا ہے، امریکی افواج کی تعداد میں اضافہ کرنا عراق میں پہلی حکمت عملی کی ناکامی نہیں۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ عراق میں مزید 15 سو امریکی فوجیوں کو بھیجنا پہلی حکمت عملی کی ناکامی نہیں بلکہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کاروائیوں کی نئی دفاعی حکمت عملی ہے۔

امریکی فضائی کاروائیوں سے داعش کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اب زمینی کاروائیوں کی ضرورت ہے جو داعش کا ان کے زیر قبضہ علاقوں سے پیچھے دھکیل سکے۔